مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں ہونے والے برکس سربراہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نےکہا ہے کہ دہشت گردوں کی مالی مدد کرنے والوں کا پتا چلانے پر اتفاق ہوا ہے کیونکہ دہشت گردوں کےمددگار بھی عالمی امن کے لئے خطرہ ہیں۔ پانچ ملکوں کی تنظیم برکس کا سالانہ اجلاس ہندوستانی ریاست گوا میں ہوا، اجلاس کے اختتام پراعلامیہ جاری کیا گیا، جس پر رکن ملکوں نے دستخط بھی کیے۔
ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی نے برکس اعلامیہ کے مندرجات کے بارے میں کہا ہے کہ رکن ممالک نے دہشت گردی، بنیاد پرستی، انتہاپسندی سے درپیش خطرات کو تسلیم کیا اور دہشت گردوں کی مالی مدد کرنے والوں کا سراغ لگانےکے لیے تعاون پر اتفاق ہوگیا۔
رکن ممالک نے اتفاق کیا کہ دہشت گردی ختم کرنے کیلئے فیصلہ کن ایکشن کی ضرورت ہے،اس کے ساتھ رکن ملکوں کے درمیان سفارتی اکیڈمیوں کے درمیان تعاون پر دستخط اور زرعی تحقیق اور کسٹم کے شعبے میں تعاون پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ برکس تنظیم میں ہندوستان، برازیل، جنوبی افریقہ، روس اور چین شامل ہیں۔
ہندوستان میں ہونے والے برکس سربراہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نےکہا ہے کہ دہشت گردوں کی مالی مدد کرنے والوں کا پتا چلانے پر اتفاق ہوا ہے کیونکہ دہشت گردوں کےمددگار بھی عالمی امن کے لئے خطرہ ہیں۔
News ID 1867640
آپ کا تبصرہ